کراچی: کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 6 افراد کی اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث کراچی میں اموات کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 339 کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار 5 سو 35 تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 526 افراد جان کی بازی ہار گئے
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ شکارپور، بدین اور سانگھڑمیں بھی کورونا وائرس ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد157ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 640 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 451 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔