کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نیب میں ہونے والی پوچھ گوچھ کو شیئر نہیں کرسکتا ہوں۔
آئی پی پیز نےقومی خزانے کو4ہزار802ارب سےزائدکانقصان پہنچایا، رپورٹ
ہم نیوز کے مطابق محکمہ خوراک کرپشن کیس میں پیشی کے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کافی عرصے سے تحقیقات چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی نیب نے بلایا تھا تو میں پیش ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جن معاملات پر پوچھ گوچھ ہوئی وہ تو میں شیئر نہیں کرسکتا ہوں۔
نیب سکھر نے پی پی پی سندھ کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نیب کا مستقبل کیا ہے؟ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون میں تبدیلی کرنا اسمبلیوں کا اختیار ہے۔
پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کیا تو اس کے بہتر نتائج ملے ہیں۔
صوبوں کا حصہ کم کرکے فاٹا کو دینا غیر آئینی ہے، نثار کھوڑو
ہم نیوز کے مطابق نثار کھوڑو نے کہا کہ باہر سے کیا امداد ملی ہے یا ملے گی؟ وفاق ہی جانتا ہے۔