اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کساد بازاری کا رجحان



کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی کو انڈیکس33ہزار304پر تھا اور ابتدائی چند منٹ میں تیزی بھی دیکھی گئی۔ ابتدائی20منٹ میں انڈیکس دو سو پوائنٹس اوپر گیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک اتار چڑھاؤ کا رحجان دیکھا جا رہا تھا اور انڈیکس مجموعی طور پر56پوائنٹس کی کمی سے 33,247 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 29,395,305 شیئر کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,476,517,362 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور انڈیکس میں چار سو بیس پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ 264پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔

منگل  کومارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی  مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔


متعلقہ خبریں