کراچی: چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ پیر سے چھوٹے بڑے تمام بازار کھل جائیں گے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں سوموار سے ہوگی، وزیراعلی سندھ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے چھوٹی بڑی مارکیٹوں کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کراچی کے تمام چھوٹے بڑے بازار کھل سکتے ہیں۔
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ اس وقت تاجر رو رہے ہیں کیونکہ گھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ کاروبار کھلنا چاہیے۔
ہم نیوز کے مطابق صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا ہے کہ کاروبار کھولنے کے لیے مزید دو دن تک انتظار کرسکتے ہیں۔
کونسی مارکیٹیں کھلیں گی اور کونسی نہیں ؟فیصلہ آج ہو گا
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کاروبار کھولنے کے لیے ایس او پیز بنا کردے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پیر سے کاروبار ایس او پیز کے تحت کھولے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے سے نہیں بلکہ پیر سے ہوگی۔
سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کون سی مارکیٹیں کھلیں گی اور کون سی نہیں؟ اس کا فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی: احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
انہوں نے واضح کیا ہے کہ بڑی مارکیٹوں اور مالز پر پابندی عائد رہے گی۔