اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے ماسک فارآل مہم کا اجراء کر دیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کےاشتراک سےدی چین اسٹورایسوسی ایشن 5 ملین ماسک تقسیم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مظہر ہے، ماسک کےساتھ دستانوں کےاستعمال کو بھی فروغ دیا جاناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں کوروناکیسزکی تعداد 42لاکھ سےزائدہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سےزائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید
سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، بلوچستان 24، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔