‘نیب بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گا’

دیہاڑی دار مزدور کی نیب میں طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد:  چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب کا ادارہ بدعنوان عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائی جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار نیب جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب اقوام متحدہ کنونشن کےتحت بدعنوانی کی روک تھام کیلئے فوکل ادارہ ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ترجمان نیب نے کہا کہ نیب مضاربہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔  متاثرین کی رقم کی واپسی کیلئے قانون پرعملدرآمد کی پالیسی جاری رہے گی۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک سرطان ہےجو ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نیب بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ تین ہفتے قبل  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹیو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دی گئی تھی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری فیڈرل انویسٹی گیشن بیورو (ایف بی آر) کو بھجوانے سمیت میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پی ایس او میں کرپشن کی انکوائری کرے گا

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں