پشاور: خیبرپختونخوا میں پچحلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 267 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسزکی مجموعی تعداد 5000 سے تجاوزکرگئی ہے۔
جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 146 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد5 ہزار 21 ہوگئی ہے۔
صوبائی محمکہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 49 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا
میں اب تک 1305 کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 724 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 32 ہزار 674 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 555 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید
سندھ میں کورونا کے اب تک 12,610 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 869، خیبرپختونخوا 4,875، بلوچستان 2,061، اسلام آباد 716، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 457 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 267 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 211، بلوچستان 27، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 3 لاکھ 05 ہزار851 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔