چشتیاں: مسافروں سے بھری بس پکڑی گئی

چشتیاں: مسافروں سے بھری بس پکڑی گئی

چشتیاں: پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے پہ درجنوں مسافروں سےبھری بس کو پکڑلیا ہے۔

بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پولیس نے ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک ایسی مسافر بس کو پکڑا ہے جو فیصل آباد جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چشتیاں سے درجنوں مسافروں کو لے کر فیصل آباد جارہا تھا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے بس تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر بند ہے۔

عید: وزارت داخلہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا

کراچی میں پولیس نے تین ہفتے قبل ایک مسافر کوسٹر تحویل میں لی تھی جو مسافروں کو لاک ڈاؤن کے دوران شہر قائد سے لے کر مانسہرہ جارہی تھی۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ کوسٹر میں 18 مسافر سوار تھے اوروہ کوسٹر کے ڈرائیور کو سات ہزار روپے فی کس دے کر سفر کررہے تھے۔

کراچی پولیس نے مسافروں سے وصول کیا جانے والا کرایہ ڈرائیور سے دلوا کر انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا تھا جب کہ گاڑی سرکاری تحویل میں لے لی تھی۔

پولیس نے ڈرائیور اورکلینر کو بھی گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔

کراچی: 18 مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر پکڑی گئی

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ایسی ایمبولینس بھی تحویل میں لی تھی جو جعلی مریض اور جعلی تیماردار کے ذریعے مضر صحت گٹکا غیر قانونی طور پر سپلائی کرنے پہ مامور تھی۔


متعلقہ خبریں