یقین نہیں آرہاکہ ڈی چوک سے اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں، احسن اقبال

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ڈی چوک سے اٹھ کر ایوان اقتدار میں بیٹھ چکی ہے۔

ن لیگ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے کو تیار نہیں، ایاز صادق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل، نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہر روز ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف اپوزیشن ارکان کو پکڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حادثوں کوختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اصل محرکات تک پہنچیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی ایئر لائن میں زیرو کرپشن نظام بنانا چاہیے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ملکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بغیر بھی ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔

حکومت نے18ترمیم کے متعلق ن لیگ سے رابطہ نہیں کیا، سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کسان جل رہا ہے لیکن وزیراعظم نتھیا گلی کی سیر کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ٹڈی دل جب فصلیں تباہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ کھیتوں میں ڈھول بجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ ڈھول بجانے سے ملک نہیں چلا کرتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود اپنے علاقے میں ٹڈی دل نہیں سنبھال سکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات اٹھاتی تو ٹڈی دل پرقابو پایا جا سکتا تھا۔

ہمیں نااہل حکومت سے معیشت کی بہتری کی کوئی توقع نہیں، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعداد وشمار کی سب سے زیادہ جعل سازی موجودہ حکومت نے کی ہے۔


متعلقہ خبریں