چیئرمین نیب نے عامر کیانی، ظفر مرزا کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی



اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کےخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف گھیرا تنگ

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کے افسران کے خلاف آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا گیا، اور افسران کا معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے وزارتِ پیٹرولیم بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت گزشتہ دو سال میں 178 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں