پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان میں کورونا کی تشخیص

حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو پچھلے پانچ دن سےقرنطینہ کیا ہوا تھا اور آج ٹیسٹ کروایا تو میرا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کےسیکریٹری جنرل و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا: ملک میں دو ہفتے کا سخت لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز

ذرائع کے مطابق کورونا تشخیص ہونے کے بعد احسن اقبال نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گزشتہ روز کہا تھا کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے مجھے کورونا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں