کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

کراچی/ لاہور: ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اورلاہورمیں پتنگ کی قاتل ڈور نے علیحدہ علیحدہ واقعات میں ایک شخص کی جان لے لی جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور بے قابو، پولیس تماشائی

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں پتنگ کی قاتل ڈور ایک موٹر سائیکل نوجوان کے گلے پہ پھر گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ابتدائی طورپرراجو کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان راجو کی نعش کو امدادی ادارے کے رضاکاروں نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ علاقہ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال

ہم نیوز کے مطابق پتنگ کی قاتل ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں پیش آیا ہے جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔

شدید زخمی نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امدا د کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈور پھرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ فرقان بلال سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور: دھاتی ڈور پھرنے سے لڑکا زخمی

لاہور پولیس نے گزشتہ دنوں سے پابندی کے باوجود پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔ پولیس اب اس مقصد کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں