احتجاج کرنے والا شخص قافلے کے سامنے آگیا، برطانوی وزیراعظم کی کار کو حادثہ


لندن: احتجاج کرنے والا ایک شخص برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قافلے کے سامنے آگیا، جس سے ان کی کار کو پارلیمنٹ کے باہر معمولی حادثہ پیش آیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بورس جانسن اپنی رہائشگاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ سے پارلیمنٹ جارہے کہ اچانک ایک احتجاج کرنے والا شخص دوڑتے ہوئے وزیراعظم کے قافلے  کے سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، بورس جانسن

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے شخص کے سامنے کی وجہ سے بورس جانسن کی کار بریک لگانے سے اچانک رک گئی۔پیچھے سے آنے والی سیکیورٹی کی گاڑی برطانوی وزیراعظم کی گاڑی سے ٹکرا گئی، تاہم وہ محفوظ رہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں رہائش پزیر کرد باشندہ ترک افواج کی جانب سے کردستان پر حملے کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کر رہا تھا اور وہ وزیراعظم کے قافلے سے سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا بورس جانسن کی صحت میں بہتری آنے لگی

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دے کرحال ہی میں دوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

یاد رہے کی اپریل 29 کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی تھی

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا تھا کہ بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن کے ایک اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا اور زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہترین ہے۔


متعلقہ خبریں