سندھ میں کورونا سے بیروزگار ہونے والے زیادہ ہیں، وزیراعظم

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کی تعداد سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کی آبادی ملک کی کل آبادی کا 22 فیصد ہے لیکن موصول شدہ درخواستوں میں سے 32 فیصد سندھ سے آئی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ریلیف فنڈ کے لیے سندھ سے 32 فیصد افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں فنڈ تقسیم کرنے کے دوران دیکھا کہ بیروزگار ہونے والوں میں بڑی تعداد چھابڑی والوں کی ہے جنہیں سندھ پولیس نے کام سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے گورنر سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ غریب سماجی فاصلے نظر انداز نہیں کرتے ہیں۔

وزیراعظم: حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کی بقا ک اانحصار ان کی روز مرہ کی آمدن پر ہے۔


متعلقہ خبریں