سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ

Gold

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی کے صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 87 ہزار448 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 200 روپے ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 85ہزار905 روپے ہوگئی۔

 


متعلقہ خبریں