راولپنڈی: ریلوے پولیس نے تھانہ جاتلی کی حدود میں اپنے ہی تین بچوں کو قتل کرنے والے شخص کو روہڑی سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ریلوے پولیس نے ہم نیوز کو بتایا کہ کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گوجرخان میں اپنے تین بچوں کو قتل کیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک گھر سے تین کمسن بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔ جاں بحق ہونے والے تینوں کمسن بچے سگے بہن بھائی ہیں۔ بچوں کی اموات کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ شدید رنج و غم کی کیفیت سے دوچار ہو گئے۔
راولپنڈی: 24 گھنٹوں میں 25 وارداتیں، پولیس تماشائی؟
ہم نیوز کے مطابق تھانہ جاتلی، راولپنڈی کی حدود میں ایک گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔
علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے معصوم بہن بھائیوں کی شناخت 9 سالہ عثمان، چار سالہ فیضان اورعلیشا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چھوٹی بچی علیشا کی عمر کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے قبل حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
راولپنڈی: سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
علاقہ پولیس نے امدادی رضا کاروں کی مدد سے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے۔
ہم نیوز کو علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ بچوں کے والدین کی آپس میں رنجش ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر پہ بچوں کے والد نہیں تھے جب کہ روٹھی ہوئی ماں بھی میکے گئی ہوئی تھی۔
راولپنڈی: جھگڑا ناصر اور سجاول کا ، گولی عدنان کو لگ گئی
ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اورگزشتہ رات ہی تفتیش بھی شروع کردی گئی تھی۔ علاقہ پولیس نے اہل محلہ سے بھی معلومات حاصل کیں۔