جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول کے میئر ہراسانی کے الزام کے بعد اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ پارک وان نے مرنے سے پہلے معافی نامہ بھی اپنی میز پر چھوڑا، جس میں انہوں نے اپنے قریبی افراد کا شکریہ ادا کیا اور پھر معافی بھی مانگی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک وان کو طویل عرصے سے جنوبی کوریا کے ممکنہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دیکھا جا رہا تھا۔
سیئول سٹی کی سابق ملازمہ نے پارک وان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے انہیں مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سیئول سٹی کی سابق ملازمہ کی جانب سے پارک وان پر جنسی ہراسگی کا الزام کی تحقیقات کررہی تھی۔
پارک وان کی موت پر سیئول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے افسوس اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 نومبر 2019 کو جنوبی کوریہ کی مشہور پاپ سٹار، گلوکارہ اور اداکارہ گوُ ہارا سیئول میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے معروف اداکار کی اچانک موت
2008 میں ’’کے پاپ گروپ کارا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی 28 سالہ گوُ ہارا نے ایک طویل وقفے کے بعد حال ہی میں دوبارہ موسیقی اور گائیکی کا رخ کیا تھا۔
پچھلےسال مئی میں مبینہ خودکشی کی کوشش کے بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونے والی گوُ ہارامتعدد پرفارمنس میں نمودار ہوئی تھیں۔ کارا نے اپنے چاہنے والوں سے مبینہ خود کشی کی کوشش پر معافی بھی مانگ لی تھی۔
انسٹا گرام پر اپنے 1.5 ملین پیروکاروں (فالوورز) کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی آخری پوسٹ میں گوُ ہارا نے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی ایک تصویر لگائی تھی جس کا عنوان تھا ’’شب بخیر‘‘۔
گوُ ہارا اور اس کا سابقہ کے پاپ گروپ نے 2015 میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ 2016 میں ختم ہونے والے کے پاپ گروپ سے علیحدگی کے بعد کارا نے سولو گائیکی اور اداکاری شروع کی تھی۔