میرپور آزاد کشمیر: شادی ہال زمین بوس، 15 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا

آزاد کشمیر: عمارت کے ملبے سے 19 افراد کو نکال لیا گیا، امدادی کارروائی جاری

میرپور: آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور میں چسکواری کے علاقے میں شادی ہال كى عمارت گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر کے مطابق 50 کے قریب افراد شادی ہال میں موجود تھے، اب تک ملبے تلے دبے 15 افرادکو نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی اور منگلا سے اربن سرچ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سکھر: تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک عمارت کے ملبہ سے 15 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ نکالے گئے افراد میں 2 شدید زخمی ہیں۔ عمارت کے ملبہ میں پھنسے افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ لیاری میں ایک رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں  متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 25 افراد کی لاشیں اور 12  زخمیوں کو نکال لیا گیا تھا۔

ہم نیوزکے مطابق جاں بحق افراد میں چھ کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) نےمنہدم عمارت کے برابر میں واقع عمارت کو خالی کرالیا تھا۔


متعلقہ خبریں