لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف میں شہباز شریف کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈرپ لگا دی گئی ہے۔
ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔