لیمبورگینی کا نیا ایڈیشن صرف10خوش نصیب خرید سکیں گے



لگژری کاریں بنانے والی کمپنی لیمبورگینی نے نیا ایڈیشن متعارف کرا دیا جو صرف 10 افراد کو دیا جائےگا۔

ایوینٹور ایس وی جے ایکسگو ماڈل کی کاریں پوری دنیا میں صرف دس خصوصی افراد کو فروخت کی جائیں گی اور اوہ ان کو اپنی مرضی سے بنوا سکیں گے۔

ارب اور کھرب پتی افراد میں اضافے کے ساتھ ہی لگثری گاڑیوں کی مانگ اور ان میں من پسند تبدیلوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی ضررورت کو پورا کرنے کے لیے لگثری گاڑیاں بنانے والی لیمبور گینی نے نیا ایڈیشن متعارف کروایا ہے۔ ایوینٹور ایس وی جے ایکسگو صرف دس خوش قسمت کلائنٹس حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی نے گاڑی میں کسٹامائزیشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس سے فائدہ اٹھا کر مالکان اپنی من پسند تبدیلیاں کروا کر گاڑی کو اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔

گاڑی کی بیرونی سطح کو خصوصی سیلور ہیگزاگونل ڈیزائن سے مزین کیا گیا ہے۔ انٹیریر میں بھی کسمٹر اپنی پسند کی تبدیلیاں کروا کر لگثری گاڑی میں ڈرائیونگ کے مزے لے سکتا ہے۔

اس ایڈیشن میں صرف دس کاریں ہی تیار کی جائیں گے اور ان کو سب کو الگ الگ نمبر پلیٹ الاٹ ہوگی۔ اس ایڈیشن کی کار خریدنے کے خواہش مند پہلے سے بکنگ کروا سکتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ان کو 2 گھنٹے کی مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔

خریدار کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے اس کار کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کمپنی نے دنیا بھر میں پھیلے اپنے خریداروں کیلئے ایک ورچوئل اسٹوڈیو بھی تیار کیا ہے جس کے ذریعے تمام معلومات ویڈیو کی صورت میں فراہم کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں