کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

کراچی: سندھ کے متعدد علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں اور متعدد افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں۔

کراچی: موسلا دھار بارش پھر شروع، گاڑیوں کے بجائے کشتیاں چلنے لگیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ ، لیاقت آباد اور نیو کراچی میں میڈیکل کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔

انجینئر وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے آگے ہتھیار ڈال دیے

آئی ایس پی آر نے کراچی فلڈ کنٹرول سینٹر کے ٹیلی فون نمبر جاری کر دیے ہیں۔ متاثرین 02134491082 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متاثرین ہیلپ لائن 02199247267 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آرمی فلڈ کنٹرول سینٹر 02199207795 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  کراچی کے 36 مقامات سے سیلابی پانی نکال دیا گیا ہے جب کہ دس ہزار متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ناردرن بائی پاس اور ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند بنا دیا گیا ہے۔

مون سون نے تباہی مچادی، بجلی کی بندش نے شہریوں کی تکالیف بڑھا دیں

حیدرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں