اسلام آباد ہائیکورٹ کا یکم ستمبر کو کچہری کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم ستمبر کو کچہری کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کچہری کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں تمام عدالتی ملازمین کو یکم ستمبر سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلے گی۔ تمام ملازمین کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کو کورونا کے باعث 18 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جان کی بازی ہار گیا جب کہ 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے اور 6 ہزار 284اموات ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں