ٹورنٹو: ٹورنٹومیں ڈرائیورنے تیزرفتارٹرک فٹ پاتھ پہ چڑھا کردس افراد کو کچل دیا ،حادثے میں 15 شہری زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیش آنے والاواقعہ حادثہ نہیں سوجی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔
ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
25 سالہ ٹرک ڈرائیور الیک میناسین( Alek Minassian) کو گرفتار کرکے پولیس حکام تفتیش کررہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے فٹ پاتھ پرراستے میں آنے والے ہر شخص کو ٹرک سے کچلا اور سب کچھ بکھیرکررکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق نہیں، واقعہ میں استعمال ہونے والا ٹرک کرائے پر لیا گیا تھا۔
گاڑی تلے کچلے جانا بظاہرٹریفک حادثہ ہے لیکن یورپ میں کچھ عرصے سے اسے دہشگ گردی اور قتل کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
2015 میں فرانس کے شہر نیس میں ٹرک ڈرائیور نے87 افراد کی جان لے لی تھی۔
2016 میں برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک سےدو افراد کوقتل اور 48 کو زخمی کیا گیا تھا۔
داعش نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وین سےپانچ افرادکوکچل دیا گیا تھا۔
پیرس میں کار سوار نے اسی طرح چھ فرانسیسی فوجیوں کوروندڈالاتھا۔