کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 8 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 47 ہزار 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 75 لاکھ 38 ہزار 713 افراد صحت یاب ہوئے۔ 

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 61 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 86 ہزار 857 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار498 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 35 لاکھ 46 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 690 ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 90 ہزار 326 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 981ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 63 ہزار 819 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 75 لاکھ9 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ 13ہزار466 ہے۔

کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں