جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 10 سیکریٹریز تعینات

حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

لاہور: حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے 10 سیکریٹریز تعینات کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اجمل بھٹی سیکریٹری ہیلتھ جب کہ راناعبیداللہ انور کو سیکریٹری خزانہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ لگا دیا گیا۔

ان کے علاوہ شعیب اقبال سید سیکریٹری پی اینڈ ڈی، راجہ خرم شہزاد انورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لیاقت علی سیکریٹری ہاوَسنگ، ثاقب علی سیکریٹری زراعت، آفتاب احمد پیرزادہ سیکریٹری لائیواسٹاک اور نوشین ملک کوبسیکریٹری سروسزبجنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا کو سیکریٹری داخلہ اور ندیر احمد گجانہ کو سیکریٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرنے کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔ محکموں کے سیکریٹریز مکمل با اختیار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی جائے گی۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ امور نمٹائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت میں اگر ہمت ہے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر دکھائیں، اویس لغاری

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں مدر اینڈ چائلڈاسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔ اسپتال غلہ منڈی کی پرانی عمارت کی جگہ پر بنایاجائے گا۔


متعلقہ خبریں