افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، وزیراعظم

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے نا گزیر ہے۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ازبکستان کے نائب وزیراعظم  سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس، دو طرفہ تعاون اور علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان گہرے اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

’’پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں‘‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا ہمیشہ مثبت کرداررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ انٹرامذاکرات جلد شروع ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان خوشگواراوربھائی چارے پرمبنی تعلقات ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم نے ازبک صدرکی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ صدر میر زیوف دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، وزیر اعظم

نائب وزیراعظم ازبکستان نے صدر میر زیوف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ازبکستان کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں