مصر: خواب میں پولیس کو شکایت لگانے پر دوست قتل


مصر میں ایک شخص نے اپنے دوست کو محض اس لیے قتل کر ڈالا کہ اس نے خواب میں پولیس کو اس کی شکایت لگائی تھی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر نوادرات کے کاروبار میں ملوث ملزم کا تعلق قاہرہ  سے ہے اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے دوست نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اسے دس لاکھ مصری پاؤنڈی نہیں دے گا تو وہ پولیس کو اس کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق بتا دے گا۔

اس نے بتایا کہ اس دھمکی کے بعد میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میرے دوست نے پولیس کو میری شکایت لگا دی ہے جس پر میں نے اسے قتل کیا تھا۔

مصر: ڈھائی ہزار سال قدیم 27 تابوت برآمد

ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو پیسے دینے کی یقین دہانی کرانے کے بعد اپنے پاس بلا کر قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس نے بتایا کہ لاپتہ ہونے پر میں نے اپنے دوست کے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر اس کو تلاش بھی کیا  اور اس کی لاش ملنے کے بعد جنازے میں بھی شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں