بارسلونا نے لالیگا ٹرافی اپنے نام کر لی


ڈیپورٹیوو: بارسلونا نے مسلسل تیسری مرتبہ ہسپانوی لیگ ” لا لیگا ٹرافی” اپنے نام کر لی ہے۔

ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بارسلونا نے فائنل میں ڈیپورٹیوو کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

بارسلونا کی جانب سے لیونل میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ  چوتھا گول فلپ کوٹینو نے کیا۔

ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ فائنل مقابلے میں ہم اپنے حریفوں سے زیادہ مضبوط تھے۔

لالیگا ٹرافی، بارسلونا کی گزشتہ دس ایڈیشنز میں ساتویں اور مجموعی طور پر 25 ویں فتح ہے۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم ریال میڈریڈ 33  لا لیگا  ٹرافیز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں