کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (یم کیو ایم) پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی پاکستان آگئے ہیں۔
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ عیادت کے لیے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ حیدر عباس رضوی کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ 2018 میں بھی وہ مختصر ترین دورے پر کراچی آئے تھے۔ 2018 میں حیدر عباس رضوی کراچی میں چند گھنٹے قیام کے بعد واپس چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حیدر رضوی کی آمد کراچی والوں کے لیے بڑی بات ہے، سینیٹر عتیق شیخ
خیال رہے بنانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی تقریر کے بعد حیدر عباس رضوی نے ایم کیو ایم کے رہنما فارق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی حمایت کی تھی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
سیاسی اختلافات کے باعث ایم کیو ایم پاکستان جب دو دھڑوں میں بٹ گئی تو حیدر عباس رضوی نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سامنے آنے والے دھڑے “بہادرآباد گروپ” کی حمایت کردی تھی، جس کی تصدیق ایم کیو ایم کے ناراض رہنما فارق ستار نے بھی کی تھی۔