مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان کا شیڈول جاری


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز 5 نومبر سے گلگت بلتستان کا 7 روزہ دورہ کریں گی۔

جاری تفصیلات کے مطابق مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی۔ مریم نواز 5 نومبر کو اسکردو پہنچیں گی۔

مریم نواز 6 نومبر کو اسکردو اور 7 نومبر کواسکردو میں دمبوداس میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ 7 نومبر کو مریم نواز دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

مریم نواز 8 نومبر کو غذر کے ہیڈ کوارٹرز گاہکوچ کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز 10 نومبر کو ضلع استور اور 11 نومبر کو ضلع چلاس میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ مسلم لیگ ن 6 نومبر کو شگر سے اسکردو تک ریلی نکالے گی۔

مزید پڑھین: گلگت بلتستان میں وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں، عبدالغفور حیدری

پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان مریم نواز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔

راجہ شہباز نے کہا لہ گلگت بلتستان  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ واویلا مچایا جارہا ہے، بتایاجائے کہاں دھاندلی ہو رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق کورونا ایس او پیز کو دیکھ کر کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا ماحول ماحول پرامن ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو نشاندہی کی جائے۔


متعلقہ خبریں