حق مانگنے پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا، مریم اورنگزیب

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

فوٹو/فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے، جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی گئی اور شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کر دئیے  گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں جھوٹ بولنے کی ریس لگی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ حکومت کو عوام کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ان کی محرومیوں اور مصیبتوں کا حساب دینا ہوگا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو عوام کی کوئی فکر نہیں وہ صرف حزب اختلاف کی جماعتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حزب اختلاف کی جماعتوں کو دھمکی دیتے ہیں اور آنے والے دنوں کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور ووٹ چور عوام کے گلے دباتے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں۔ آئی جی کو فون کر کے کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند میں لے کر جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم مستعفی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا حکم دیتے ہیں وہ منہ پر ہاتھ پھیر کر آنے والے دنوں کی دھمکی دیتے ہیں لیکن انہیں آٹا، چینی اور دیگر عوامی ضروریات کی کسی چیز کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئی جی کو فون کر کے یہ نہیں پوچھتے کہ آٹے اور چینی کی کتنی فیکٹریوں اور گوداموں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں