اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے پارٹی کے سابق صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ سے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطے شروع کردیے ہیں۔
عبدالقادر بلوچ کا ن لیگ چھوڑنے کا باضابطہ اعلان
ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ابھی انہوں ںے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ن لیگ بلوچستان کے سابق صدر اور سابق کور کمانڈر عبدالقادر بلوچ نے پروگرام کے میربان کے استفسار پر اعتراف کیا کہ پی پی کی قیادت کی جانب سے پیغامات ملے اور اسی حوالے سے ایک وفد نے ان سے ملاقات بھی کی تھی۔
100 دن کسی کی کارکردگی کا فیصلہ کرنے کیلئے کافی نہیں، عبدالقادر بلوچ
سابق رکن قومی اسمبلی جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نوازشریف نے انہیں بتایا تھا کہ راحیل شریف ایکسٹینشن کے لیے پیچھے پڑگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف میرے اسٹاف آفیسر رہے تھے اورمجھے ان سے بہت امیدیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت مایوسی کی بات تھی اور مجھے سن کر بہت عجیب لگا۔
عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے آج اپنی سیاست کو تباہ کر دیا، شاہد خاقان
جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ایک مرتبہ کہہ دیا جائے کہ توسیع نہیں ملنی تو پھر بار بار مطالبہ کیوں؟