کورونا کی دوسری لہر، پنجاب حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ



لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر صوبہ بھر میں مائیکرو لاک ڈاوَن کے بعد اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں اسمارٹ لاک ڈاوَن کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ اسپتالوں پر بھی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پ رمارکیٹوں کو بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف باہر ٹھیک ہوتے ہیں ،جیل میں پہنچتے ہی انہیں کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت میں کرپشن کی راج کماری کے جلسے ہو رہے ہیں، شہزادی کو بتاتے ہیں اگرعثمان بزدار کو کام نہیں آتا توآپ کی سانس نہ پھولتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ پاکستان کےعوام کو گمراہ کر رہے ہیں، بلاول غیبی آواز کے ذریعے گلگت میں اپنی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام نے مسترد حکمرانوں کے خلاف کمر کس لی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پراعتماد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں