لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

گرین الیکٹرک بسیں

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ انہوں نے الیکٹرک بسیں چلانے کیلئےضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔

اسموگ کے مستقل سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی منظوری دی۔ لاہور میں 103 کلومیٹرطویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے۔الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔

انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور اسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور دیگر ڈویژن میں جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں