ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں، ہر محاذ پراپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پرفرنٹ فٹ پرآکرکھیلیں۔ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے۔ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔ پورے ملک کےعوام اپوزیشن جماعتوں کےعزائم جان چکی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیراعظم نے اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین نے شرکت کی۔  اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بچوں میں غذائیت کی کمی کو پورا کرنے اور نشو ونما کے لیے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

مشترکہ مفادات کونسل نے بچوں میں غدائیت کی کمی اور نشو ونما کے لیے 350  ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ پانچ سالہ منصوبے کے لیے وفاق اور صوبے ادھی آدھی رقم فراہم کریں گے جبکہ وفاق منصوبے کے لیے اضافی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختو نخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت کی۔

بجلی، گیس، فیول اور پانی سےمتعلق معاملات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اگلے سال کے پہلے ماہ میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں