اسلام آباد: وزیراعظم عران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فردوس صاحبہ کا بیان ان کاذاتی تجزیہ یا خیال ہوسکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بات درست نہیں ہے۔
مریم نواز نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان
ہم نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف نے بلاول کو کال کی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو اداروں اور صنعتوں کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی میں 50 فیصد سبسڈی دے کر عمران خان نے صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں، مریم نواز
انہوں ںے کہا کہ اس وقت صنعتیں بھرپور صلاحیت سے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد صنعتیں کھولنا بہترین فیصلہ تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ صنعتوں کے کھلنے سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ دو لاکھ نوکریاں عمران خان کے وعدے کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔
مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ پہلے اداروں پر حملے اور اب منتیں، یہ ہے ان کی اصلیت۔ انہوں ںے کہا کہ جعلی انقلاب بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔