عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 43 لاکھ25 ہزار757 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ18 ہزار241 اموات ہوئی ہیں۔
اب تک کورونا کے 3 کروڑ 78 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ51 لاکھ 39ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سےدولاکھ 51 ہزار256 اموات اور ایک کروڑ12 لاکھ 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار674 اور 88 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار673 اور 58 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
فرانس میں 19 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار246 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں19 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار834 تک پہنچ چکی ہے۔
اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار307 ہلاک ہوئے ہیں۔
نیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔
پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔
نواگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔