پی پی: رکن اسمبلی شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کل سیاہ دن تھا، عمران خان نے نئی پارٹی متعارف کرائی، پی ٹی آئی عوامی جماعت نہیں رہی: شرجیل میمن

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق جب کہ 848 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 528 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2751 تک پہنچ گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 376 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 37 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر: ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہرقائد میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 375 ہو گئی ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذ ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہال کے اندر تقاریب پر پابندی ہو گی۔ تقاریب کا انعقاد صرف کھلی جگہ پر کیا جا سکے گا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19 اموات

این سی او سی اعلامیے کے مطابق کھلی جگہ پر شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار افراد شریک ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں