ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو  بنایا ہے۔

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے دوران بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے باعث 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: خواتین بچوں سمیت 11 شہری زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں