اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور والوں نے بھی پی ڈی ایم کے بیانیے کومسترد کردیا ہے۔
جلسے پر قانون کے تحت کارروائی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ این آر او کے علاوہ دیگر امور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کو ان جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ صرف کورونا پھیلا رہے ہیں لیکن عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
اپوزیشن کی جلسہ گاہ نہں بلکہ کلاس روم ہے، فردوس عاشق
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن صرف این آر او مانگ رہی ہے تاکہ کیسز ختم کیے جائیں۔