وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کیلئےجلد صحتیابی کی دعا

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر انہوں نےلکھا کہ میں مولاناطارق جمیل کی کورونا وائرس سے جلد صحتیاب کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

گزشتہ روز مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ کیا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا ہے کہ اطبا کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔ انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں