ریاض: سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیابی سےکورونا وائرس پر قابو لیا ہے۔
سعودی عرب: کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی
سعودی عرب میں اتوار کے روز کورونا کے صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک میں مارچ سے شروع ہونے والی کورونا لہر کے بعد اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے وائرس پر تیزی سے قابو پایا جس سے کیسز میں کمی آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔
فائزر ویکسین:امریکی شہری کو پہلی خوراک 12 دسمبر کو دی جائیگی
وزارت صحت کے ترجمان نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا تھا کہ چند شرائط کی تکمیل کے بعد کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔
کورونا: ویکسین کافی نہیں ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے بتادیا
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تجرباتی مراحل سے گزر چکی ہو، مجاز اداروں کی جانب سے جس کے استعمال کی منظوری مل چکی ہو، ویکسین کا سائیڈ افیکٹ نہ ہو اور وہ کورونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو۔
کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟
خلیجی اخبار کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے متعلقہ ادارے اس ضمن میں تمام امور کی پابندی کریں گے۔