حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے پر امید


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کا تیسرا ٹارگٹ بیس میچ بھی ختم ہوگیا، میچ کے بعد کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی، قومی ٹیم کل کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہو گی۔

حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہماری صحت کے لئے بہتر انتظامات کئے، بطور پروفیشنل تمام چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، باؤلنگ کوچ وقار یونس کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

خواہش ہے کہ اب ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بناؤں، حارث رؤف

انہوں نے کہا کہ میرا فوکس سب سے پہلے پاکستان ٹیم کے لئے ہے، کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں اور پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کروں اور قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح ریٹائرمنٹ لی وہ انکا اپنا فیصلہ لیکن میرا کیرئیر ابھی شروع ہوا ہے ریٹائرمنٹ کا ابھی سوچ بھی نہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں