پی ڈی ایم کی کشتی کا چپو دو بچوں کے پاس ہے، فردوس عاشق


لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی کشتی کا چپو دو بچوں کے پاس ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے صرف گیدڑ بھبکیاں دیتے ہیں۔ عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا۔ لندن کے ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے کے بجائے پاکستان واپس آئیں۔

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ  کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہے اور حزب اختلاف مفاد پرستی کی سیاست چھوڑ کر عوام اور ملکی مفاد کی بات کریں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں اور حزب اختلاف کا کرپٹ ٹولہ عوامی ہمدردی کے لیے صفائیاں پیش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے لیکن کرپٹ ٹولے نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کی۔


متعلقہ خبریں