روسی صدر نے سابقہ صدور کو سزا سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر دستخط کر دیے

روس کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سابقہ صدور کو سزا سے تاحیات مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے ملک میں اینٹی کوروناویکسی نیشن کا اعلان کر دیا

بل میں سابقہ صدور اور ان کے اہل خانہ کو کسی بھی جرم کے ارتکاب کی صورت میں سزا سے تاحیات استثنیٰ دی گئی ہے۔ صدور اور ان کی فیملی کو پولیس تحقیقات کا حصہ بنا سکے گی نہ ہی ان سے کوئی پوچھ گچھ یا گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی۔

سابقہ صدور اور ان کے اہلخانہ کو مستثنیٰ قرار دینے کے لیے قانون سازی اس قانونی ترمیم کا حصہ تھا جس کے لیے رواں برس روس میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

اسی ریفرنڈم میں ملک بھر سے عوام نے پیوٹن کو 2036 تک صدر بھی منتخب کیا تھا۔

مذکورہ بل کے قانون بننے سے قبل روسی صدور کو صرف حکومت میں ہونے کے دوران ہی سزا سے استثنیٰ حاصل تھی مگر اب اس کا دائرہ کار بڑھ کر ساری زندگی تک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئےتیار ہیں، روس

صدور کو تاحیات سزا سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر صدر پیوٹن کے دستخط کے بعد سابقہ روسی صدور اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نوعیت کے جرائم کے ارتکاب کی صورت میں بھی سزا نہیں دی جا سکے گی خواہ وہ جرائم سپریم کورٹ اور قانونی کورٹس میں بھی ثابت کیوں نہ ہو گئے ہوں۔


متعلقہ خبریں