وزیراعظم اور آرمی چیف کا مادر وطن کے دفاع کا عزم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور، ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم کی مدد سے مادروطن کا وفاع کیاجائے گا۔

ملاقات میں لائن آف کنٹرول  پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ڈٖائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ایئرچیف مجاہد انورخان اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اس ضمن میں جاری اعلامیے  میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں