پاکستان: ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں پہلی بار آسٹریلوی کھلاڑی کی انٹری


اسلام آباد: پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں پہلی بار آسٹریلوی کھلاڑی کی انٹری ہوئی ہے۔ ایرون سمرز پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق  تھسمانیہ سے کھیلنے والے 24 سالہ ایرون سمرز کا سدرن پنجاب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، پی سی بی سے منظوری کے بعد بہت جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان ہو گا۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں ہر ٹیم میں ایک غیرملکی کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی ہے۔

وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، پی سی بی

آٹھ جنوری سے شیڈول پاکستان کپ میں شرکت سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان میں ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں