جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی ختم کرنیکا مطالبہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تمام کارروائی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل: سوشل میڈیا قوانین مسترد، وکلا نے مزاحمت کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بارکونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز2010 میں ترمیم کی جائے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی میرٹ اور شفافیت پرہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹواتھارٹی عدلیہ کی آزادی کوسلب نہ کرے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جب کہ آئے دن ہونے والی مہنگائی عوام کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کیس: سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیلوں پر بینچ تشکیل دے دیا

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بند کردے اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں