لاہور:ا میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو پٹری پر ڈالنے کے لیے نظام کو بدلنا ہو گا۔
کورونا ویکسین کا بندوبست کیا جائے، سراج الحق
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پرچل رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل دو جماعتوں نے حکومتوں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا۔
آئندہ انتخابات میں یوتھ کے ذریعے سرپرائز دیں گے، سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موجود مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اورسب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پٹری پر ڈالنے کے لیے نظام کو بدلنا ہو گا۔