لاہور: حکومت پنجاب نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو ہوم آئسو لیٹ کرنے کی پالیسی متعارف کرادی۔ یہ پالیسی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی موجودگی کے پیش نظر لاگو کی گئی ہے۔
نیا کورونا پاکستان پہنچ گیا،3مریضوں میں تصدیق
ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے افراد کو سات دن کے لیے لازمی طور پر گھروں میں آئسو لیٹ کیا جائے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوم آئسولیٹ ہونے والے افراد کی کڑی اور سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ سے آنےوالے افراد کے ائیر پورٹس پر ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گےاور تمام ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔
“کورونا کی نئی قسم بچوں کو آسانی سے ہدف بناسکتی ہے”
ہم نیوز کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی علامات والے مسافروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔